Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

عشق ہے فِسق چشمِ نم کے بغیر

۞
1

عشق ہے فِسق چشم ِ نم کے بغیر

دل ہے ویران تیرے غم کے بغیر

2

طے نہ ہوگی یہ منزل ِ عرفاں

دو قدم بھی ترے قدم کے بغیر

3

مغفرت کی سند نہیں ملتی

احترام ِ شرائم کے بغیر

4

کوششیں رائیگاں حیات فضول

کچھ نہ ہوگا ترے کرم کے بغیر

6

ان کا دامن جو تیرے ہاتھ میں ہو

راستے طے ہو پیچ وخم کے بغیر

7

جینے دیتی نہ کم سواد خوشی

مرگئے ہوتے تیرے غم کے بغیر

8

میرا دارین میں بھرم رکھنا

معتبر کون ہے کرم کے بغیر

9

میرا ایمان ہے یہی خاؔلد

بات بنتی نہیں کرم کے بغیر

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں