Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

عروج آسماں کو بھی نہیں خاطر میں لائیں گے

۞
1

عروج آسماں کو بھی نہیں خاطر میں لائیں گےمقدر سے اگر دوگز زمیں طیبہ میں پائیں گے

مدینے میں سنا ہے بگڑیاں بنتی ہیں قسمت کیوہاں ہم جا کے اپنا بھی مقدر آزمائیں گے

2

اگر کل جان جانی ہو تو یارب آج ہی جائےسنا ہے قبر میں بے پردہ وہ تشریف لائیں گے

کبھی میرا دل مضطر نہ ہونا کامراں یاربذرا ہم بھی تو دیکھیں وہ کہاں تک آزمائیں گے

3

قسم ہے مالک یوم قیامت کی قیامت میںمرادیں اپنے دل کی ساقئ کوثر سے پائیں گے

مرا دل بن گیا ہے آستانِ صاحب اسریٰیہی کعبہ ہے اپنا ہم اسے کعبہ بنائیں گے

4

بھلا کیا تاب لائے گی نگاہِ حضرت موسیٰ رخِ انور سے وہ اخؔتر اگر پردہ ہٹائیں گے

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں