Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

عرشِ حق ہے مسندِ رفعت رسول اللہ کی

۞
1

عرشِ حق ہے مسندِ رفعت رسول اللہ کیدیکھنی ہے حشر میں عزّت رسول اللہ کی

قبر میں لہرائیں گے تا حشر چشمے نور کےجلوہ فرما ہوگی جب طلعت رسول اللہ کی

2

کافروں پر تیغِ والا سے گری برقِ غضباَبر آسا چھا گئی ہیبت رسول اللہ کی

لَا وَرَبِّ الْعَرْش جس کو جو ملا اُن سے ملابٹتی ہے کونین میں نعمت رسول اللہ کی

3

وہ جہنّم میں گیا جو اُن سے مستغنی ہواہے خلیل اللہ کو حاجت رسول اللہ کی

سورج الٹے پاؤں پلٹے چاند اشارے سے ہو چاکاندھے نجدی دیکھ لے قدرت رسول اللہ کی

4

تجھ سے اور جنّت سے کیا مطلب وہابی دور ہوہم رسول اللہ کے جنّت رسول اللہ کی

ذکر رو کے فضل کاٹے نقص کا جویاں رہےپھر کہے مردک کہ ہوں امّت رسول اللہ کی

6

اہلِ سنّت کا ہے بیڑا پار اصحابِ حضورنجم ہیں اور ناؤ ہے عترت رسول اللہ کی

خاک ہو کر عشق میں آرام سے سونا ملاجان کی اکسیر ہے الفت رسول اللہ کی

7

ٹوٹ جائیں گے گنہ گاروں کے فوراً قید و بندحشر کو کُھل جائے گی طاقت رسول اللہ کی

یارب اک ساعت میں دھل جائیں سیہ کاروں کے جرمجوش میں آجائے اب رحمت رسول اللہ کی

8

ہے گُلِ باغِ قُدُس رخسار زیبائے حضور!سروِ گلزارِ قِدم قامت رسول اللہ کی

اے رؔضا! خود صاحبِ قرآں ہے مدّاحِ حضورتجھ سے کب ممکن ہے پھر مدحت رسول اللہ کی

9

حدائقِ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں