Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

عرشِ حق کا شانۂ مہردنیٰ ماہِ مبیں

۞
1

عرشِ حق کا شانۂ مہردنیٰ ماہِ مبیںدل تجلّی خانۂ مہرِ دنیٰ ماہِ مبیں

تاجِ سُبحانَ الَّذِی اَسْریٰ ہے اے صلِّ عَلٰیبر سرِ شاہانۂ مہرِدنیٰ ماہِ مبیں

2

فرش سے تا عرشِ اعلیٰ، عرش سے تا لامکاںہے حد کاشانۂ مہرِدنیٰ ماہِ مبیں

ہوش کی دنیا میں اک تیرے جنوں کی دھوم ہےمرحبا دیوانۂ مہرِدنیٰ ماہِ مبیں

3

نقشِ وَاللِّیلِ اِذَایَغْشٰی کے آئینے میں ہےطرزِ زلف و شانۂ مہرِدنیٰ ماہِ مبیں

دل بھی ہے ناچیز تحفہ ، جاں بھی ہے ناچیز شَےکیا کروں نذرانۂ مہرِدنیٰ ماہِ مبیں

4

آیۂ لَاتَقْنَطُوا میں مستتر ہے عاصیوبخششِ شاہانۂ مہرِدنیٰ ماہِ مبیں

کائناتِ حُسن میں تیری یہ نور افشانیاںجلوۂ جانانۂ مہرِدنیٰ ماہِ مبیں

6

میں نے اختؔر پی ہے دستِ ساقی بغداد سےبادۂ میخانۂ مہرِدنیٰ ماہِ مبیں

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں