Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

۞
1

صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

اعلیٰ سے اعلیٰ رفعت والےبالا سے بالا عظمت والےسب سے برتر عزت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

2

صلی اللہ صلی اللہ

سب سے زائد حرمت والےسب سے بڑھ کر ہمت والےسب سے برتر قدرت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

3

صلی اللہ صلی اللہ

جاہ و جلال، وجاہت والےقوت و سطوت، صولت والےشان و شوکت، حشمت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

4

صلی اللہ صلی اللہ

تم ہو ماہ لاہوت خلوتتم ہو شاہ ناسوت جلوتتم ہو جامعیت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

6

صلی اللہ صلی اللہ

تم ہو آب عین رحمتتم ہو تاب ماہ وحدتاے چمکیلی رنگت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

7

صلی اللہ صلی اللہ

تم ہو نہر بحر وحدتتم ہو پیارے منبع کثرتوحدت والے کثرت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

8

صلی اللہ صلی اللہ

مالک کل کے تم ہو نائبسب ہے تمہارا حاضر، غائبتم ہو شہود و غَیبت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

9

صلی اللہ صلی اللہ

تم ہو سایۂ رب عزتتم ہو مایۂ خلق و خلقتدونوں جہاں کی زینت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

10

صلی اللہ صلی اللہ

تم ہو صاحب عز و کرامتتم ہو لعل نگین کرامتتم ہو نہایت رحمت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

11

صلی اللہ صلی اللہ

اَوْحیٰ اِلَیْکَ اللہُ مَا اَوْحیٰمَنْ یَّعْمَلْھَا اِلَّا اَنْتَمولیٰ سر قدرت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

12

صلی اللہ صلی اللہ

چہرہ مطلع نور الہٰیسینہ مخزن راز خدائیشرح صدر صدارت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

13

صلی اللہ صلی اللہ

تم ہو ہمارے ہم ہیں تمہارےرب کے پیارے راج دلارےعزت والے عظمت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

14

صلی اللہ صلی اللہ

ہم ہیں بیٹھے تمرے دوارےاپنی اپنی جھولی پسارےداتا پیارے دولت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

15

صلی اللہ صلی اللہ

ہر علت کے تم ہو دافعہر مشکل کے تم ہو رافعصحت والے قوت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

16

صلی اللہ صلی اللہ

ہر کربت کے تم ہو دافعہر بیماری کے تم ہو نافعاے سرمایۂ راحت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

17

صلی اللہ صلی اللہ

بند الم اور بندے تمہارےآؤ آؤ پیارے پیارےرأفت والے رحمت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

18

صلی اللہ صلی اللہ

خاک قدم کی یاد قسم کییہ ہے عزت آپ کے دم کیعرش سے اعظم تربت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

19

صلی اللہ صلی اللہ

سدرہ تمہارا عرش تمہاراکرسی تمہاری فرش تمہارامالک دوزخ و جنت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

20

صلی اللہ صلی اللہ

رب نے تم کو سیر کرائیاپنی خدائی تم کو دکھائیایسی اچھی بصارت و رفعت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

21

صلی اللہ صلی اللہ

عرش خدا تک کس کی رسائیدولت رویت کس نے پائیایسی دولت و رفعت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

22

صلی اللہ صلی اللہ

پایا تم نے رتبۂ عُلیاقَابَ قَوْسَیْنِ اَوْ اَدْنیٰحق سے ایسی قربت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

23

صلی اللہ صلی اللہ

غائب کیسے نہ ہوتا حاضرجب ہے باطن خود ہی ظاہرعلم غیب و شہادت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

24

صلی اللہ صلی اللہ

تم ہو شمع علم و حکمتتم ہو ضوءِ نور ہدایتاے نورانی طلعت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

25

صلی اللہ صلی اللہ

تم ہو باغِ بہار و رحمتدل ہے غنچۂ راز وحدتبھینی بھینی نکہت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

26

صلی اللہ صلی اللہ

موجِ اوّل بحرِ رحمتجوش آخر بحرِ رأفتفیض و جود و سخاوتصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

27

صلی اللہ صلی اللہ

تم ہو وجہِ بعثِ خلقتتم ہو سرِّ غیب و شہادتراز وحدت و کثرت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

28

صلی اللہ صلی اللہ

تم ہو فتح باب نبوتتم سے ختم دورِ رسالتان کی پچھلی فضیلت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

29

صلی اللہ صلی اللہ

تم ہو حق کے وہ ہے تمہاراسب ہے تمہارا جو ہے اس کاحق سے ایسی الفت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

30

صلی اللہ صلی اللہ

سرور و آقا، مالک و مولیٰدونوں جگ کے تم ہو داتارحمت والے رأفت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

31

صلی اللہ صلی اللہ

سارے رسولوں سے تم برترتم سارے نبیوں کے سرورسب سے بہتر امت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

32

صلی اللہ صلی اللہ

کون ہے محبوبوں میں تم ساکوئی نہیں ہے حاشا کلّاپیاری پیاری صورت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

33

صلی اللہ صلی اللہ

حقا حق نے ہے تم کو کیابے مثل و نظیر و بے ہمتااچھی اچھی سیرت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

34

صلی اللہ صلی اللہ

دونوں جہاں کے سرور تم ہودین حق کے رہبر تم ہوشمع بزم ہدایت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

35

صلی اللہ صلی اللہ

عرش کی زینت تم ہی سے ہےفرش کی نزہت تم ہی سے ہےحسن و جمال و لطافت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

36

صلی اللہ صلی اللہ

مہ کو تم نے ٹکڑے کیا ہےسورج تم نے لوٹایا ہےزورِ دستِ قدرت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

37

صلی اللہ صلی اللہ

نافع علت دافع کربتتم ہو کہف روز مصیبترب سے اذن شفاعت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

38

صلی اللہ صلی اللہ

کوئی نہیں ہے ایسا آقاپردہ ڈھانپے جو تنگوں کاشرم و حیا و غیرت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

39

صلی اللہ صلی اللہ

للہ خبر لو نوریؔ کیاچھی صورت ہو نوریؔ کیچاند سے اچھ صورت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم

40

صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلمصلی اللہ صلی اللہ

سامانِ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں