شہ عرش اعلیٰ سلامٌ علیکمحبیب خدایا سلامٌ علیکم
مرے ماہ طیبہ سلامٌ علیکمشہنشاہ بطحا سلامٌ علیکم
خبر جن کے آنے کی تھی مدتوں سےہوا جلوہ فرما سلامٌ علیکم
جو تشریف لائے وہ سلطانِ عالمتو کعبہ پکارا سلامٌ علیکم
دو عالم کا آقا ومولیٰ بنا کرتمہیں حق نے بھیجا سلامٌ علیکم
یہ آواز ہر سمت سے آرہی ہےشہ دین و دنیا سلامٌ علیکم
تمنا ہے اپنی مدینے پہنچ کرکہوں پیش روضہ سلامٌ علیکم
دعا ہے کہ جب وقت ہو جانکنی کاہو لب پر وظیفہ سلامٌ علیکم
جمیل اپنے آقا شفیع الامم پرپڑھے جا ہمیشہ سلامٌ علیکم
قبالۂ بخشش