Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

شہنشاہِ دو عالم کا کرم ہے

۞
1

شہنشاہِ دو عالم کا کرم ہے

مرے دل کو میسر اُن کا غم ہے

2

یہیں رہتے ہیں وہ جانِ بہاراں

یہ دنیا دل کی رشک صد ارم ہے

3

بھلا دعوے ہیں ان سے ہمسری کے

سر عرشِ بریں جن کا قدم ہے

4

یہ دربارِ نبی ہے جس کے آگے

نہ جانے عرشِ اعظم کب سے خم ہے

6

دلِ بیتاب کو بہلائوں کیسے

بڑھے گی اور بے تابی ستم ہے

7

یہاں قابو میں رکھیے دل کو اخترؔ

یہ دربار شہنشاہِ امم ہے

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں