Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

 تسلئ دلِ ناشاد فرمائی نہیں جاتی

۞
1

 تسلئ دلِ ناشاد فرمائی نہیں جاتیحضور اب خواب میں بھی شکل دکھلائی نہیں جاتی

نہیں جاتا مرا شوقِ تلاش کوچۂ جاناںنہیں جاتی تمنائے جبیں سائی نہیں جاتی

2

ضرورتِ ہے کمالِ جذب کی راہِ محبت میںزمین کوچۂ جاناں کہاں پائی نہیں جاتی

مرے آقاﷺ تری امت سے بخت و وقت روٹھے ہیںیہ گھتی ایسی الجھی ہے کہ سلجھائی نہیں جاتی

3

کہاں وہ شوقِ اظہار تمنائے دل محزوںکہاں اک بات بھی ہونٹوں پہ اب لائی نہیں جاتی

تعالیٰ اللہ زیبائی وجہِ احمدِ مرسلکہ جلوے لا تُعدَ ہیں پھر بھی یکتائی نہیں جاتی

4

اگرچہ ہاتھ خالی ہیں مگر ہر شے کے والی ہیںخلیؔل ان کے گدا کی شانِ دارائی نہیں جاتی

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں