شبیر کو سر دے کر اسلام بچانا ہےامت کے لئے اپنا گھر بار لٹانا ہےسوئے ہوئے انساں کو غفلت سے جگانا ہےشبیر کو سر دے کر اسلام بچانا ہے
اکبر کی جوانی بھی میدان میں جائے گیبھیا کی نشانی بھی میدان میں جائے گیمیدان کے شیروں کو میدان میں جانا ہےشبیر کو سر دے کر اسلام بچانا ہے
پانی کی طلب کیسی احمدﷺ کے نواسے کوپانی کی ضرورت کیا کوثر کے پیاسے کواک دن اسے پیاسوں کو خود پانی پلانا ہےشبیر کو سر دے کر اسلام بچانا ہے
اسلام کی عظمت کا یہ سکہ چلا دے گادم بھر میں حکومت کی بنیاد ہلا دے گادم بھر میں حکومت کی بنیاد ہلانا ہےشبیر کو سر دے کر اسلام بچانا ہے
الفت کسے کہتے ہیں شبیر سے جا پوچھومحبوبِ خدا کی اس تصویر سے جا پوچھوامت کی محبت پہ گھر بار لٹانا ہےشبیر کو سر دے کر اسلام بچانا ہے
پسپاں ہوئی جاتی ہیں یہ فوج عدو کیوں کرکیا اس میں پہنچ آیا ہے شیرِ علی اکبرشیروں سے سوا شیر داور کا گھرانا ہےشبیر کو سر دے کر اسلام بچانا ہے
پانی کو الگ پھینکا الفت نے لی انگڑائیدریا پہ سکینہ جب عباس کو یاد آئیپیاس اس کی بجھا کر ہی پیاس اپنی بجھانا ہےشبیر کو سر دے کر اسلام بچانا ہے
سجدے سے اٹھا سر جب نیزے کی ہوا زنیتمعراج ہی اول تھی معراج ہوئی غایتمعراج سے اٹھتے ہیں معراج میں جانا ہےشبیر کو سر دے کر اسلام بچانا ہے
حق بات کو سنتے ہی تلوار چمکتی ہےانگارے بھڑکتے ہیں اور آگ برستی ہےاخؔتر یہ زمانے کا دستور پرانا ہےشبیر کو سر دے کر اسلام بچانا ہے