Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

سودائے عِشق سرورِ دیں یوں ہو سرفراز

۞
1

سودائے عِشق سرورِ دیں یوں ہو سرفرازمیرا سرِ نیاز ہو دیوار و در نواز

ہر آہ پر ہے گنبدِ خضریٰ نظر نوازاے اضطرابِ دید یونہی عمر بھر نواز

2

ہر صبح ان کے شہر کی شامِ بہشت ہےہر رات ہے دیارِ نبیﷺ کی سحر نواز

کعبہ کسی کا عرشِ بریں ہے کسی کا نامہیں اِس قدر کچھ ان کے قدم رہگذر نواز

3

اے نامِ مصطفیٰﷺ تِری عظمت کے میں نثارتیرے طفیل میری دعا ہے اثر نواز

دنیا کو کوئی آنکھ اٹھا کر نہ دیکھتاہوتے جو تم نہ یُوں پسِ پردہ نظر نواز

4

اختؔر مدام اُن پر درود و سلام ہوجن کے فراق کی ہے خلش بھی جگر نواز

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں