Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

سر وہ ہے جو کٹے اسلام کی خدمت کیلئے

۞
1

معروضہ ببارگاہ سید الشہدا امام الاولیاہ حضرت حسین

سر وہ ہے جو کٹے اسلام کی خدمت کیلئےآبرو وہ جو گمُے دین کی عظمت کیلئےجو کہ ہے دل سے جگر پارہ زہرہ پہ نثارخلد ہے اس کیلئے اور وہ جنت کیلئے

2

ناؤ ہیں آلِ نبیﷺ نجم ہیں اصحاب رسولﷺلِلّٰہِ الحمد کہ مژدہ ہے یہ امت کیلئے

ہر دَنی چیز ہوا کرتی ہے اعلیٰ پہ نثارجسم ہے جاں کیلئے جان ہے عترت کیلئے

3

کیوں جھکے سامنے دنی کے وہ ذاتِ عالیٰجس کا ہر نقش قدم قبلہ ہو امت کیلئے

نو نہالِ چمن مصطفوی ﷺ مرتضوی جسے قدرت نے چنا زینتِ جنت کیلئے

4

جو کہ آغوشِ پیمبر میں پھلا پھولا تھاکربلا میں وہ کٹا دیں کی حفاظت کیلئے

ہاشمی باغ ہوا ہاشمی خون سے سیرابباغِ زہرہ کٹا اس باغ کی نُزہت کیلئے

6

کھل گیا اس سے ، گر حق پر نہ ہوتے اصحابدستِ حسنین  نہ بڑھتا کبھی بیعت کیلئے

سالکؔ اصحاب تو نورانی ہیں اور آل ہے نورنور کو نور ہی لاحق تھا معیّت کیلئے

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں