سرکارِ دو عالم شہہِ بطحا ہے ہمارامطلوبِ خدا سیّد والا ہے ہمارا
یوںواجب و ممکن میں رقابت ہے نمایاںہر ایک یہ کہتا ہے ہمارا ہے ہمارا
محبوبِ خدا آپ ہیں میں آپ کا بندہ
اللہ سے واللہ یہ رشتہ ہے ہمارا
کیوں اس مدادِ کُل سے نہوں طالبِ امداد
ماوٰی ہے ہمارا وہی ملجا ہے ہمارا
احمد ﷺ کا ہمیشہ سے رضا جو رہا برہانؔ
یہ فیضِ رؔضا ہے کہ وہ مولا ہے ہمارا
کچھ مل ہی رےگا درِ اطہر پہ رؔضا کےبیٹھو یہاں برہانؔ وہ مولا ہے ہمارا