Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

سراپا عکس حق روئے مبیں ہے

۞
1

سراپا عکس حق روئے مبیں ہے

ترا ثانی تو کیا سایہ نہیں ہے

2

ترے نقشِ کفِ پا کی بدولت

در خشاں چاند تاروں کی جبیں ہے

3

بجا پُر حول ہے محشر کا منظر

وہ حامی ہیں تو پھر کچھ غم نہیں ہے

4

مرے دِل میں ہیں جلوے لا مکاں کے

مکین ِ لامکاں دِل میں مکیں ہے

6

جمالِ مصطفی اللہ اکبر

سراپا شرح قرآن ِ مبیں ہے

7

خبر دیتی ہے یہ معراج کی شب

فلک بھی آپ کے زیر نگیں ہے

8

محبت سرور ِ کون و مکاں سے

یقیں، عین الیقیں حق الیقیں ہے

9

یہی معراج ہے سجدوں کی خاؔلد

نبی کے آستانے پر جبیں ہے

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں