زہے عزّت و اعتلائے محمدﷺکہ ہے عرشِ حق زیرِ پائے محمدﷺ
مکاں عرش اُن کا فلک فرش اُن کامَلک خادمانِ سرائے محمدﷺ
خدا کی رضا چاہتے ہیں دو عالمخدا چاہتا ہے رضائے محمدﷺ
عجب کیا اگر رحم فرما لے ہم پرخدائے محمد برائے محمدﷺ
محمد برائے جنابِ الٰہی!جنابِ الٰہی برائے محمدﷺ
بسی عطرِ محبوبیِ کبریا سےعبائے محمد قبائے محمدﷺ
بہم عہد باندھے ہیں وصلِ ابد کارضائے خدا اور رضائے محمدﷺ
دمِ نزع جاری ہو میری زباں پرمحمد محمد خدائے محمدﷺ
عصائے کلیم اژدہائے غضب تھاگِروں کا سہارا عصائے محمدﷺ
میں قربان کیا پیاری پیاری ہے نسبتیہ آنِ خدا وہ خدائے محمدﷺ
محمد کا دم خاص بہرِ خدا ہےسوائے محمد برائے محمدﷺ
خدا اُن کو کس پیار سے دیکھتا ہےجو آنکھیں ہیں محوِ لقائے محمدﷺ
جلو میں اجابت خواصی میں رحمتبڑھی کس تزک سے دُعائے محمدﷺ
اجابت نے جھک کر گلے سے لگایابڑھی ناز سے جب دعائے محمدﷺ
اجابت کا سہرا عنایت کا جوڑادُلھن بن کے نکلی دعائے محمدﷺ
رَضا پل سے اب وجد کرتے گزریےکہ ہے رَبِّ سَلِّمْ صَدائے محمدﷺ
حدائقِ بخشش