Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

زندگی ہم کو ملی سرورِ ذیشاںﷺ کے طفیل

۞
1

زندگی ہم کو ملی سرورِ ذیشاںﷺ کے طفیلیہ بہاریں ہیں اسی جانِ بہاراںﷺ کے طفیل

پھول ہنستے ہیں تمہارے لبِ خنداں کے طفیلجگمگاتے ہیں ستارے درِ دنداں کے طفیل

2

شب مہک بار ہے زلفِ شہِ دوراںﷺ کے طفیلمہر درکف ہے سحر، عارضِ تاباں کے طفیل

آپﷺ کی ذات ہُوَاللہُ اَحَد کی ہے دلیلرب کا عرفان ہوا آپﷺ کے عرفاں کے طفیل

3

بقعۂ نور ہے ہر گوشۂ ایوانِ حیاتبدر کے چاند ترے روئے درخشاں کے طفیل

نامِ نامی ہے سرِ لوحِ کتابِ ہستیزندگی ہوگئی اَنمول اِسی عنواں کے طفیل

4

نہیں شکوہ مجھے اب بے سر و سامانی کابخدا تِری تمنّا، تِرے اَرماں کے طفیل

صدقے ہو کر تِری زلفوں پہ برستی ہے گھٹاابر اٹھتا ہے ترے سایۂ داماں کے طفیل

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں