Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

رحمت نہ کس طرح ہو گنہگار کی طرف

۞
1

رحمت نہ کس طرح ہو گنہگار کی طرفرحمٰن خود ہے میرے طرفدار کی طرف

جانِ جناں ہے دشتِ مدینہ تری بہاربُلبل نہ جائے گی کبھی گلزار کی طرف

2

انکار کا وقوع تو کیا ہو کریم سےمائل ہوا نہ دل کبھی اِنکار کی طرف

جنت بھی لینے آئے تو چھوڑیں نہ یہ گلیمنہ پھیر بیٹھیں ہم تری دیوار کی طرف

3

منہ اُس کا دیکھتی ہیں بہاریں بہشت کیجس کی نگاہ ہے ترے رُخسار کی طرف

جاں بخشیاں مسیح کو حیرت میں ڈالتیںچُپ بیٹھے دیکھتے تری رفتار کی طرف

4

محشر میں آفتاب اُدھر گرم اور اِدھرآنکھیں لگی ہیں دامنِ دلدار کی طرف

پھیلا ہوا ہے ہاتھ ترے دَر کے سامنےگردن جھکی ہوئی تری دیوار کی طرف

6

کعبے کے صدقے دل کی تمنا مگر یہ ہےمرنے کے وقت منہ ہو دَرِ یار کی طرف

دے جاتے ہیں مراد جہاں مانگیے وہاںمنہ ہونا چاہیے درِ سرکار کی طرف

7

روکے گی حشر میں جو مجھے پا شکستگیدوڑیں گے ہاتھ دامنِ دلدار کی طرف

آہیں دلِ اسیر سے لب تک نہ آئی تھیںاور آپ دوڑے آئے گرفتار کی طرف

8

دیکھی جو بے کسی تو انہیں رحم آ گیاگھبرا کے ہو گئے وہ گنہگار کی طرف

بٹتی ہے بھیک دوڑتے پھرتے ہیں بے نوادَر کی طرف کبھی کبھی دیوار کی طرف

9

عالم کے دل تو بھر گئے دولت سے کیا عجبگھر دوڑنے لگیں درِ سرکار کی طرف

آنکھیں جو بند ہوں تو مقدر کھلے حسنؔجلوے خود آئیں طالبِ دیدار کی طرف

10

ذوقِ نعت

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں