رب کا محبوب بشر ہے بخدا کون؟ کہ آپﷺنور ہی نور مگر ہے بخدا کون؟ کہ آپﷺ
وجہِ تزئینِ نظر ہے بخدا کون؟ کہ آپﷺرنگ و حسنِ گلِ تَر ہے بخدا کون؟ کہ آپﷺ
رشکِ خورشید و قمر ہے بخدا کون؟ کہ آپﷺرونقِ شام و سحر ہے بخدا کون؟ کہ آپﷺ
سرورِ خشک ہے تر ہے بخدا کون؟ کہ آپﷺمالکِ بحر ہے بَر ہے بخدا کون؟ کہ آپﷺ
ہر نظر کس کی تسکین اثر؟ آپﷺ کی ہےچارۂ دردِ جگر ہے بخدا کون؟ کہ آپﷺ
کون ہے نافعِ مخلوق؟ فقط آپ حضورﷺدافعِ فتنہ و شر ہے بخدا کون؟ کہ آپﷺ
جس کو اللہ تعالی نے کہا نور و سراجﷺوہ بالفاظِ دگر ہے بخدا کون؟ کہ آپﷺ
آپﷺ کی مدح مِری جاں ہے، مِرا ایمان ہےمِری دولت، مرا زر ہے بخدا کون؟ کہ آپﷺ
آپ کی سمت فقط اٹھتی ہے اختؔر کی نظریعنی ’’مقصودِ نظر‘‘ ہے بخدا کون؟ کہ آپﷺ