Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

رباعیات

۞
1

آتے رہے انبیا کَمَا قِیْلَ لَھُمْوَالْخَاتَمُ حَقُّکُمْ کہ خاتم ہوئے تمیعنی جو ہو دفترِ تنزیل تمامآخر میں ہوئی مہر کہ اَکْمَلْتُ لَکُمْ

شب لحیہ و شارب ہے رُخِ روشن دنگیسو و شبِ قدر و براتِ مومنمژگاں کی صفیں چار ہیں، دو ابرو ہیںوَالْفَجْر کے پہلو میں لَیَالٍ عَشْرٍ

2

اللہ کی سر تا بہ قدم شان ہیں یہاِن سا نہیں انسان وہ انسان ہیں یہقرآن تو ایمان بتاتا ہے انھیںایمان یہ کہتا ہے مِری جان ہیں یہ

بوسہ گہِ اصحاب وہ مہر سامیوہ شانۂ چپ میں اُس کی عنبر فامییہ طرفہ کہ ہے کعبۂ جان و دل میںسنگِ اسود نصیب رکنِ شامی

3

کعبے سے اگر تربتِ شہ فاضل ہےکیوں بائیں طرف اُس کے لئے منزل ہےاس فکر میں جو دل کی طرف دھیان گیاسمجھا کہ وہ جسم ہے یہ مرقدِ دل ہے

تم چاہو تو قسمت کی مصیبت ٹل جائےکیوں کر کہوں ساعت سے قیامت ٹل جائےللہ اٹھا دو رُخِ روشن سے نقابمولیٰ مِری آئی ہوئی شامت ٹل جائے

4

یاں شبہ شبیہہ کا گزرنا کیسا!بے مثل کی تمثال سنورنا کیساان کا متعلّق ہے ترقّی پہ مُدامتصویر کا پھر کہیے اترنا کیسا

یہ شہ کی تواضع کا تقاضا ہی نہیںتصویر کھنچے ان کو گوارا ہی نہیںمعنیٰ ہیں یہ مانی کہ کرم کیا مانےکھنچنا تو یہاں کسی سے ٹھہرا ہی نہیں

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں