Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

دو جہاں میں سلامتی آئ

۞
1

نزولِ رحمتِ پرورد گار ہے ان پرجو ورد صلِ علیٰ صبح و شام کرتے ہیںخدا کی بزم میں ہوتا ہے تذکرہ ان کاجو ان کے ذِکر کے جلوؤ ں کو عام کرتے ہیں

دوجہاں میں سلامتی آئی

2

جب سواری حَضور کی آئی

جی اٹھے جو ضمیر مردہ تھے

3

آپ آئے تو زندگی آئی

وہ قرینہ دیا محمد نے

4

سارے بندوں کو بندگی آئی

ماہِ طیبہ کی ضوفشانی سے

6

جب طبیعت میں بر ہمی آئی

بوئے زلفِ حبیب صَلِ علیٰ

7

باغِ عالم میں تازگی آئی

بے کسوں کو ملا شعور ِ خودی

8

سر کشوں کو بھی عاجزی آئی

آسرا مل گیا محمد کا

9

کام بے کس کے بے کسی آئی

درد ہی بن گیا دوا بڑھ کر

10

جب محبت میں چاشنی آئی

لاکھوں گلشن کھلا گئی دل میں

11

آپ کی یاد جب کبھی آئی

دل سے جب میں نے ان کا نام لیا

12

رقص میں کائنات بھی آئی

بزمِ کونین جگمگا اٹھی،

13

آپ آئے تو روشنی آئی

نسبت ِ مصطفی ترے صدقے

14

میری جھولی میں ہر خوشی آئی

دیکھ کر مشکلوں میں خاؔلد کو

15

آپ کی بندہ پروری آئی

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں