Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

دل کہتا ہے ہر وقت صفت ان کی لکھا کر

۞
1

دل کہتا ہے ہر وقت صفت ان کی لکھا کرکہتی ہے زباں نعت محمد کی پڑھا کر

اس محفل میلاد میں اے بندۂ سرکارجب آ کے درود اس شہ عالم پہ پڑھا کر

2

خالی کبھی پھیرا ہی نہیں اپنے گدا کواے سائلو مانگو تو ذرا ہاتھ اٹھا کر

خود اپنے بھکاری کی بھرا کرتے ہیں جھولیخود کہتے ہیں یا رب مرے منگتا کا بھلا کر

3

اعدا سے جفا پر ہو جفا اور یہ دعا دیںیارب انہیں ایمان کی تو آنکھ عطا کر

کفار بداطوار سے پڑھواتے ہیں کلمہاک چاشنی لذت دیدار چکھا کر

4

اے ابر کرم بارش رحمت تری ہوجائےہوجائیں گنہگار ابھی پاک نہاکر

کیا دور ہے سرکار مدینہ کے کرم سےتھوڑی سی جگہ دیں ہمیں طیبہ میں بلا کر

6

جو خلد نہ چاہیں گے مدینے کے عوض میںلے جائیں گے رضواں انہیں جنت میں مناکر

ہوگا نہ اثر ہم پہ کہ ہم عبد نبی ہیںہاں آتش دوزخ ہمیں دیکھےتو جلا کر

7

کیا مہر قیامت ہمیں دکھلائے گا تیریسرکار رکھیں گےہمیں دامن میں چھپاکر

مجرم سہی بدکار سہی پر ہے یقیں یہہم خلد میں جائیں گے کہ مولیٰ کے ہیں چاکر

8

ہے نازوں کی پائی ہوئی یہ امت عاصیمولیٰ یہ کہیں گے کہ رہا اس کو خدا کر

شب حشر میں اللہ نبی سے یہ کہے گامحبوب جسے چاہے تو دوزخ سے رہا کر

9

ہے کون وہ دولت جو نہ دی ان کو خدا نےوہ کونسی شے ہے جو رکھی ان سے چھپاکر

مختار بنا کر انہیں فرمایا خدا نےجو چاہے نہ دے اور جسے جوچاہے عطا کر

10

یہ عزت و رفعت کہ ہر ایک شے پہ خدانےنام ان کا لکھا نام سے ہے اپنے ملا کر

اللہ نے دی تیرے غلاموں کو یہ قوتمردوں کو جلا دیتے ہیں لب اپنے ہلاکر

11

عالم کی خبر رکھتے ہیں گر وہ تو عجب کیابھیجا ہے خدا نے انہیں ہر علم سکھا کر

تعلیم دی اک نام کو جبریل امیں نےعالم کیا اللہ نے خود ان کر پڑھاکر

12

آجانا مدد کے لیے اے ماہ مدینہاحباب چلیں قبر میں جب مجھ کو سلاکر

اک جام مئے عشق کا بندہ کو پلا کریا شاہ عرب اپنی محبت میں فنا کر

13

یہ حکم ملا روح امیں کو شب معراججبریل ابھی لامرے پیارے کو بلا کر

حاضر در اقدس پہ ہوئے روح معظماور عرض یہ کی رحمت عالم سے جگا کر

14

حاضر ہے براق اور ہے طالب کا تقاضاہے حکم کہ لاؤ مرے محبوب کو جاکر

دولھا بنے تیار ہوئے صاحب معراجاور لے چلے جبریل سواری کو سجا کر

15

سدرہ پہ تھکے بازوئے جبریل تو آگےرفرف نے انہیں چھوڑ دیا عرش پہ لاکر

تنہائی سے خائف ہوئے جب شاہ تو رب نےتسکین دی صدیق کی آواز سنا کر

16

پھرعرش سے پار اپنے قریں ان کو بلایاسب کچھ دیا محبوب کو دیدار دکھا کر

محبوب نے کی عرض کہ مولیٰ مری امتتو آج شب نار جہنم سے رہا کر

17

جانِ دو جہاں رحمت عالم پہ ہو قرباںآیا شب معراج غلاموں کو چھڑا کر

وہ روز جمیل رضوی کو ہو میسرکچھ نعت پڑھے روضۂ پر نور پہ آکر

18

قبالۂ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں