دل میں ہو میرے جائے محمدﷺسر میں رہے سودائے محمدﷺ
فرش کی زینت رونق جنت باعث خلقت مظہرِوحدتعرش کی عزت پائے محمدﷺ
طور پہ پہنچے حضرت موسیٰ چوتھے فلک پر حضرت عیسیٰعرشِ معلیٰ جائے محمد ﷺ
قبلۂ کعبہ روضۂ والا عرش سے اعلیٰ قبر معلیٰجان و جناں صحرائے محمدﷺ
جن و ملائک حور و غلماں سب ہیں نام پر انکے قرباںکون نہیں جو یائے محمد ﷺ
حق نے انہیں بیمثل بنایا پڑتا زمیں پر کیوں کر سایہنور خدا عضائے محمدﷺ
جب کہ فرشتے قبر میں آئیں ذکر سوال کا لب پر لائیںمیں یہ کہوں شیدائے محمدﷺ
نزع میں تھا بیمار محبت یاد جو آئی ان کی صورتبرسربالیں آئے محمد ﷺ
تاج فترضیٰ سر پر رکھ کر حق نے کہا کہ بروز محشرچاہے جسے بخشائے محمدﷺ
قبر سے جس دم سر کو اٹھاؤں ساری مرادیں دل کی پاؤںدیکھوں رخِ زیبائے محمد ﷺ
اہل معاصی پائیں خلاصی دفتر بددھو ڈالیں عاصیجوش پہ ہے دریائے محمدﷺ
جب گھبرائیں گے عاصی ڈر کر رحمت حق یہ کہے گی بڑھ کرچین کریں شیدائے محمدﷺ
خوف ہے گر کچھ روز جزا کا دل میں جما کر نام خدا کاورد کرو اسمائے محمدﷺ
سن کے نبی کا ذکر ولادت دیکھ کے ان کی رفعت و شوکتخاک ہوئے اعدائے محمد ﷺ
ہے یہ دعائے جمیل مضطر حشر کے دن اے داور محشرسر ہو مرا اور پائے محمد ﷺ
قبالۂ بخشش