آؤ نبیﷺ کی بات کریں
دل میں اپنے نور بساؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریںان کی حُبْ میں تُم کھو جاؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریںسارا عالم روشن اِن کے سورجْ چاند اور تاروں سےگھر گھر اِن کی شمَعْ جلاؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریںاللہ نے محبوب بنایا رحمت عالمﷺ ان کو بتایااِن کے کرم کے سَب گُن گاؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریںکہتے ہیں جبریل امیں بھی آپﷺ کے جیسا کوئی نہیں ہےتم بھی ایسے نغمے گاؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریںپل میں پہنچے عرش کے اوپر رب کو دیکھا آنکھوں سےدل کی تسکین اِن سے پاؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریںرب نے بخشش اِنﷺ پر چھوڑی اِنﷺ کے صدقے معافی ہےبس پھر انﷺ کے در پہ آؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریںرب کی ہر نعمت کے قاسم دونوں جہاں میں ایک یہیاِنﷺ سے مانگو اِنﷺ سے پاؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریںیہ ہیں مالک جنت کے بھی فرحت کےبھی رحمت کے بھیدل میں انﷺ کی جَوت جگاؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریںسب ہیں سائل اِنﷺ کے در کے ٹوٹ پڑے ہیں صدقے لینےتم بھی حافظ ساتھ آؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریں(۲۱ رجب المرجب ۱۴۳۹ھ/ ۸ اپریل ۲۰۱۸ء)
نزیل موریشس