دست قدرت نے عجب صورت بنائی آپ کیوالہ و شیدا ہوئی ساری خدائی آپ کی
آپ پر صدقے نہ کیوں کر ہوں حسینان ِجہاںصانع مُطلق کو شکل ِپاک بھائی آپ کی
آپ محبوبِ خدا کونین کے مختار ہیںجب خدا ہےآپ کا ساری خدائی آپ کی
بادشاہانِ جہاں کو بھی یہی کہتے سناسلطنت دنیا کی چھوڑ و، لو گدائی آپ کی
ناروالے ایک دم میں نور والے ہوگئےرحمت ِعالم عجب ہے رہنمائی آپ کی
ساری مخلوق الہٰی آپ کی فرماں پذیرمیں بھی بندہ آپ کا ساری خدائی آپ کی
امتِ عاصی کی بخشش آپ پر موقوف ہےمخلصی دلوائے گی مشکل کشائی آپ کی
جمع ہوں گے روز محشر اولین و آخریںسب پہ روشن ہوگی شان مصطفائی آپ کی
اب تو بلوا لو مدینے میں خدا کے واسطےپارہ پارہ دل کو کرتی ہے جدائی آپ کی
یا الہٰی روز محشر لب پہ جاری ہو مرےالمدد اے شافع ِمحشر دوہائی آپ کی
جمع کرلے تو شۂ عقبےٰ جمیل ِقادریکام دےگی حشر میں مدحت سرائی آپ کی
قبالۂ بخشش