Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

درد اپنا دے اس قدر یا رب

۞
1

درد اپنا دے اس قدر یا ربنہ پڑے چین عمر بھر یارب

میری آنکھوں کو دے وہ بینائیتو ہی آئے مجھے نظر یارب

2

ورد میرا ہو تیرا کلمۂ پاکجب کہ دنیا سے ہو سفر یا رب

شجر نعت دل میں بویا ہےجلد اس میں لگا ثمر یارب

3

تیرے محبوب کا میں واصف ہوںدے زباں میں مری اثر یارب

بطفیل رسولِ ہر دوسراساتھ میرے رہے ظفر یارب

4

تیری رحمت جو میرے ساتھ رہےمجھ کو کس کا ہو پھر خطر یا رب

ایسا مجھ کو گمادے الفت میںنہ رہے اپنی کچھ خبر یارب

6

قبر میں اور جانکنی کے وقتجب ہو حالت مری دگریارب

سختیوں سے مجھے بچا لینارکھنا رحمت کی تو نظر یارب

7

ایسی دے میرے دل کو اپنی تلاشمجھ کو ملجائے تیرا گھر یارب

آستانے کا اپنے رکھ منگتانہ پھر امجھ کو دربدر یا رب

8

میں نے پھیلایا دامن مقصودبھر دے رحمت کے تو گہریارب

دل ویراں کو نور سے بھردےکہ ہو آباد یہ کھنڈر یارب

9

عرش اس کو کہوں کہ بیت اللہمیرے دل میں ہے تیرا گھر یارب

نام کو تیرے رٹتے رٹتے روزشام سے میں کروں سحر یارب

10

میرے سینے کو اپنی الفت سےبطفیل حبیب بھر یارب

ذرہ ذرہ سے آشکارا ہےگو کسی جانہیں مگر یا رب

11

تیرا جلوہ کہاں نہیں موجودسب کے دل میں ہے تیرا گھر یارب

نحن اقرب سے کھل گیا توہےرگِ جاں سے قریب تر یارب

12

تیری تحمید کرتے ہیں ہر دممورو مار و شجر حجر یا رب

کرتے ہیں صبح و شام لیل و نہارتیری تسبیح خشک و تر یارب

13

میرے جرم و قصور پر تونہ جااپنی رحمت پہ کر نظر یارب

نہ ٹھکانہ مرالگے گا کہیںتو نے چھوڑا مجھے اگر یارب

14

اپنے محبوب کا مجھے واصفرکھ تو رحمت سے عمر بھر یارب

اڑکے پہنچوں میں شہر طیبہ میںمیرے لگ جائیں ایسے پر یارب

15

یوں اٹھوں قبر سے درخشاں روجیسے نکلا کوئی قمر یا رب

میرے پیارے ترے حبیب جنہیںتو نے بلوایا عرش پر یارب

16

ان کا اور ان کی آل کا صدقہخاتمہ تو بخیر کر یارب

میری اولاد اور مری بہنیںاور مرے مادر وپدریارب

17

جملہ احباب اور سب اہل سننکل پہ رحمت کی رکھ نظر یارب

دشمنوں پر طفیل غوث و رسیٰمیرے مرشد کو دے ظفر یا رب

18

میرے استاد تھے حسن مرحومنور سے ان کی قبر بھر یارب

اتحاد ایسا سنیوں میں دےکہ رہیں شیر اور شکر یارب

19

ذکر محبوب کی یہ محفل ہےاس میں حاضرہے جو بشر یارب

مرد و عورت گدا غریب و امیرسب کی پوری مرادیں کریارب

20

نیک کاموں کی ان کو دے توفیقکر عطا سب کو زور و زریا رب

جو ہیں کم رزق مفلس و محتاجرز ق دے ان کو پیٹ بھریارب

21

لاولد کی مراد پوری کرنیک بیٹوں سے گود بھر یارب

بانی مجلس مبارک کارہے ٹھنڈا دل و جگر یا رب

22

جو کہ جلتے ہیں ذکر مولد سےکر عطا ان کو تو سفر یا رب

نیچری و وہابی و رفاضقہر کی ان پہ کر نظر یارب

23

اور جتنے ہیں دشمن اسلامجلد دوزخ میں ان کو بھر یار ب

مسخ کردےکہ ان کی ہوجائےصورت وصوت مثل خریارب

24

دے یہ تو فیق تیرے اعدا سےاہلسنت کریں حذر یارب

زیر ہر دم رہیں تیرے دشمندین تیرا رہے زبر یارب

25

قادری ہے جمیل اے غفارسب گنہ اس کے عفو کر یارب

قبالۂ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں