Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

خوفِ گنہ میں مجرم ہے آب آب کیسا

۞
1

خوفِ گنہ میں مجرم ہے آب آب کیساجب رب ہے مصطفیٰ کا پھر اضطراب کیسا

مجرم ہوں رُو سیہ ہوں اور لائقِ سزا ہوںلیکن حبیب کا ہوں مجھ پر عتاب کیسا ہو

2

سورج میں نور تیرا جلوہ تیرا قمر میںظاہر تو اس قدر ہے اس پر حجاب کیسا

دامانِ مصطفیٰ ہے مجرم مچل رہے ہیںدار الاماں میں پہنچے خوفِ عذاب کیسا

3

مرقد کی پہلی شب ہے دولہا کی دید کی شباس شب پہ عید قربان اس کا جواب کیسا

پڑھتا تھا جس کا کلمہ پایا انہیں نکیروہو لینے دو تصدّق اس دم حساب کیسا

4

سالکؔ کو بخش یا رب گو لائقِ سزا ہےوہ کس حِساب میں ہے اس کا حساب کیسا

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں