Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

خواجۂ ہند وہ دربار ہے اعلیٰ تیرا

۞
1

خواجۂ ہند وہ دربار ہے اعلیٰ تیراکبھی محروم نہیں مانگنے والا تیرا

مئے سر جوش در آغوش ہے شیشہ تیرابے خودی چھائے نہ کیوں پی کے پیالہ تیرا

2

خفتگانِ شبِ غفلت کو جگا دیتا ہےسالہا سال وہ راتوں کا نہ سونا تیرا

ہے تری ذات عجب بحرِ حقیقت پیارےکسی تیراک نے پایا نہ کنارا تیرا

3

جورِ پامالیِ عالم سے اُسے کیا مطلبخاک میں مل نہیں سکتا کبھی ذرّہ تیرا

کس قدر جوشِ تحیّر کے عیاں ہیں آثارنظر آیا مگر آئینے کو تلوا تیرا

4

گلشن ہند ہے شاداب کلیجے ٹھنڈےواہ اے ابرِ کرم زورِ برسنا تیرا

کیا مہک ہے کہ معطر ہے دماغِ عالمتختۂ گلشنِ فردوس ہے روضہ تیرا

6

پھر مجھے اپنا درِ پاک دکھا دے پیارےآنکھیں پرُ نور ہوں پھر دیکھ کے جلوہ تیرا

ظِلّ حق غوث پہ، ہے غوث کا سایہ تجھ پرسایہ گستر سرِ خدام پہ سایہ تیرا

7

تجھ کو بغداد سے حاصل ہوئی وہ شانِ رفیعدنگ رہ جاتے ہیں سب دیکھ کے رُتبہ تیرا

کیوں نہ بغداد میں جاری ہو ترا چشمۂ فیضبحرِ بغداد ہی کی نہر ہے دریا تیرا

8

کرسی ڈالی تری تختِ شہِ جیلاں کے حضورکتنا اُونچا کیا اللہ نے پایا تیرا

رشک ہوتا ہے غلاموں کو کہیں آقا سےکیوں کہوں رشک دہِ بدر ہے تلوا تیرا

9

بشر افضل ہیں ملک سے تری یوں مدح کروںنہ ملک خاص بشر کرتے ہیں مُجرا تیرا

جب سے تو نے قدمِ غوث لیا ہے سر پراولیا سر پر قدم لیتے ہیں شاہا تیرا

10

محیِ دیں غوث ہیں اور خواجہ معین الدیں ہےاے حسنؔ کیوں نہ ہو محفوظ عقیدہ تیرا

ذوقِ نعت

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں