خدا کی خلق میں سب انبیا خاصگروہِ انبیا میں مصطفےٰ خاص
نرالا حُسنِ انداز و اَدا خاصتجھے خاصوں میں حق نے کر لیا خاص
تری نعمت کے سائل خاص تا عامتری رحمت کے طالب عام تا خاص
شریک اُس میں نہیں کوئی پیمبرخدا سے ہے تجھ کو واسطہ خاص
گنہگارو! نہ ہو مایوسِ رحمتنہیں ہوتی کریموں کی عطا خاص
گدا ہوں خاص رحمت سے ملے بھیکنہ میں خاص اور نہ میری اِلتجا خاص
ملا جو کچھ جسے وہ تم سے پایاتمھیں ہو مالکِ مُلکِ خدا خاص
غریبوں بے نواؤں بے کسوں کوخدا نے در تمہارا کر دیا خاص
جو کچھ پیدا ہوا دونوں جہاں میںتصدق ہے تمہاری ذات کا خاص
تمہاری انجمن آرائیوں کوہوا ہنگامۂ قَالُوْا بَلٰی خاص
نبی ہم پایہ ہوں کیا تو نے پایانبوت کی طرح ہر معجزہ خاص
جو رکھتا ہے جمالِ مَنْ رَّاٰنِیْاُسی منہ کی صفت ہے وَالضُّحٰی خاص
نہ بھیجو اور دروازوں پر اِس کوحسنؔ ہے آپ کے در کا گدا خاص
ذوقِ نعت