Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

خدا وند جہاں جب خود ہےپیارا تیری صورت کا

۞
1

خدا وند جہاں جب خود ہےپیارا تیری صورت کاتو عالم کیوں نہ ہو بندہ ترے حسن و ملاحت کا

شرف حاصل ہوا سرکار تم سے جس کو بیعت کااسے مژدہ ملا حق سے دخول قصر جنت کا

2

جو خالی ہاتھ آتے ہیں مرادیں لیکے جاتے ہیںتمہارے درپہ ایک میلہ لگا ہےاہلِ حاجت کا

جو ہاتھ آٹھا ہوا ہے ساری خلقت کا تری جانببتاتا ہے کہ تو قاسم ہے رب کی جملہ نعمت کا

3

زمیں سے عرش تک گونجے دو عالم پڑ گئی ہلچلبجا کعبہ میں نقارہ جو سلطان رسالت کا

کہیں صحرا میں موج آئی کہیں دریا میں گرد اٹھیکہیں بت ہوگئے اوندھے عجب عالم تھا شوکت کا

4

بتوں کو پوجنے والے بنے دم میں خدا والےزبانِ پاک سے جس دم سنا دعویٰ نبوت کا

خدا کے نام کو پھیلا دیا سارے زمانہ میںمچا تھا شور دنیا میں بہت شرک و ضلالت کا

6

اسی امید پر ہے زندگی عشاقِ حضرت کیکبھی تو عمر میں ہوگا نظارہ انکی تربت کا

مرا دل ہے مدینے میں مدینہ میرے دل میں ہےکھچا سینہ میں ہےنقشہ حبیب حق کی تربت کا

7

کرے گر استغاثہ آپ کے درپر نہ یہ بندہتو پھر کس کو سنائے جاکے افسانہ مصیبت کا

تمہارے گیسوئے مشکیں کی کچھ ایسی گھٹا چھائےبرس جائے خدا ہم پہ جھالا ابر رحمت کا

8

یہ بے کھٹکے گنہگاروں کا داخل خلد میں ہوناکرشمہ ہے رسول اللہ کی چشم عنایت کا

گنہگارو چلو دوڑو کہ آیا شفاعت کاوہ کھولا نائب رحمٰن نے دروازہ جنت کا

9

اشارے سے قمر کے دو کیے سورج کو لوٹایازمیں سے آسماں تک شور ہے سوئے کی طاقت کا

تعالیٰ اللہ بحکم حق فرشتے چرخ سے آکرتماشا دیکھتے تھے جنگ میں مولیٰ کی طاقت کا

10

وہ ہے زورِ ید اللہ کہ ہمسر دونوں عالم میںنہ کوئی انکی قوت کا نہ کوئی ان کی طاقت کا

رہے گا روز افزوں آپ کی شہرہ قیامت میںبلاغت کا فصاحت کا شجاعت کا سخاوت کا

11

غزل اک اور بھی پڑھ اے جمیؔل قادری رضویکہ تجھ پر فیض ہےاحمد رضؔا پیر طریقت کا

قبالۂ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں