Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

خدا نے اس قدر اونچا کیا پایہ محمد کا

۞
1

خدا نے اس قدر اونچا کیا پایہ محمد کانہ پہنچا نا کسی نے آج تک رتبہ محمد کا

بحکم حق اترتے ہیں فرشتے خاص رحمت کےکیا کرتے ہیں جب اہل سنن چرچا محمد کا

2

تعجب کیا اگر انسان گزارے عمر مدحت میںثنا خواں ہے دو عالم میں ہر ایک ذرہ محمد کا

سیہ کاروں کی کیا گنتی کہ درگاہ الہٰی میںوسیلہ ڈھونڈھتے ہیں حضرت موسیٰ محمد کا

3

عدیم المثل ولاثانی ہے وہ ذات مبارک یوںبنایا ہی نہیں اللہ نے سایہ محمد کا

بڑھی جب ظلمت کفرو ضلالت بزم دنیا میںتوروشن کردیا اللہ نے اکا محمد کا

4

کسی تیرا ک کو اس کا کنارہ مل نہیں سکتاکہ جاری بحروحدت سے ہوا چشمہ محمد کا

شہنشاہِ مدینہ بادشاہِ ہفت کشور ہےہوا اللہ کی ہرشے پہ ہے قبضہ محمد کا

6

مدینے کے مقدر عرش کی تقدیر پر قرباںکہاں قسمت کہ اس دل میں ہو کاشانہ محمد کا

رفعنا کا رکھا ہے تاج سر حق تعالیٰ نےپھر یر اعرش اعظم پر اُڑا کس کا محمد کا

7

نہ کیوں کر مشک و عنبر مست ہوں گیسو کی خوشبو سےکہ حق کا دست قدرت ہوگیا شانہ محمد کا

الم نشرح لک صدرک سے یوں آواز آتی ہےکشادہ کردیا اللہ نےسینہ محمد کا

8

بصیرت حق نے دی ہے جن کی آنکھوں کو وہ کہتے ہیںہے روشن مہرومہ سےبڑھ کے ہر ذرہ محمد کا

خرابی آنکھ کی ہے گرنہ دیکھے ان کے جلوے کوکہ عالم میں کسی سے بھی نہیں پردہ محمد کا

9

بلاوصل نبی وصل الہی غیر ممکن ہےخدا کے گھر پہنچنے کو ہے دروازہ محمد کا

گنہگاروں کی اس سےمشکلیں آسان ہوتی ہیںنہ کیوں کر سب سے بڑھ کر نام ہو پیارا محمد کا

10

نہیں ہے جوغلام مصطفیٰ بندہ ہے شیطان کاوہی ہے بندۂ حق جو ہوا بندہ محمد کا

جمیل قادری ایسی سنارنگیں غزل کوئیکہ بیخود ہو یہاں ہر ایک مستانہ محمد کا

11

قبالۂ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں