Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

حقیقی زندگی کی ابتدا ہوتی ہے مدفن سے

۞
1

حقیقی زندگی کی ابتدا ہوتی ہے مدفن سےنقاب الٹے ہوئے آتا ہے کوئی روئے روشن سے

مدینے میں مرا دل اور دل میں کملی والا ہےمرا دل کم نہیں رضواں تری جنت کے گلشن سے

2

یہ کون آیا یہ کون آیا مرا فریاد رس بن کردھواں فریاد بن کر اٹھ رہا ہے دل کے گلخن سے

خدا اس کا زمانے کی ہر اک شئے باخدا اس کینچھاور ہوگیا جو مصطفیٰﷺ پر اپنے تن من سے

3

مقدر سے اگر دو گز زمیں طیبہ میں مل جاتیگلستاں چھوڑدیتا اور باز آتا نشیمن سے

تمہارے بت بنا رکھے ہیں اپنے خانۂ دل میںنہ جانے کیوں محبت ہے مجھے اس آذری پن سے

4

یہی سچ ہے کہ چھپنے کی ہر ایک کوشش ہے لاحاصلنکل آتے ہیں خود جلوسے جہاں چھن چھن کے چلمن سے

ہزاروں زندگی دیکھا کہ استقبال کو آئیںبجرم عشق جب شمشیر گزری میری گردن سے

6

شکار جلوۂ باطل نگاہیں کب تلک ہوں گیحجاب نور سرکادے جمال روئے روشن سے

وہ کچھ اس طرح آئے سامنے یکبارگی اخؔترنکل بھاگی مرے پیروں کے نیچے سے زمیں سن سے

7

نظر کا چار ہونا تھا نگاہِ ناز سے اخؔتررگوں میں برق سی دوڑی طبیعت ہوگئی جھن سے

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں