تیرا کہنا کیا ہے
حامل رشد و ہدایت تیرا کہنا کیا ہےماحئِ ظلم و ضلالت تیرا کہنا کیا ہےجھولی بھر بھر کے ملا جسکو بھی اس در سے ملاقاسم عزّ و کرامت تیرا کہنا کیا ہےیاں غریبی بھی امیری میں بدل جاتی ہےصاحب فرحت و راحت تیرا کہنا کیا ہےبس تیرے ایک ہی کلمے سے سکوں ملتا ہےناطق حق و صداقت تیرا کہنا کیا ہےپارہ پارہ تھے جگر، ظلم سے مظلوموں کےناشر عدل و امانت تیرا کہنا کیا ہےتیرے دم سے ہی زمیں بھی ہے مہ و اختر بھیباعثِ خِلق و ہدایت تیرا کہنا کیا ہےتجھ پہ کیا فیض ہے؟ برکات و رضا کا حافؔظبلبلِ وصفِ رسالتﷺ تیرا کہنا کیا ہےیکم شوال ۱۴۳۸ھ/ ۲۶ مئی ۲۰۱۷
۱۱، ذی قعدہ ۱۴۳۸ ھ/ ۱۴ اگست ۲۰۱۷