جو ہیں حبیبِ خالقﷺ بر تر وہﷺ آگئےجشنِ سرور و نور ہے گھر گھر وہﷺ آگئے
لب تشنہ! دیکھ ساقئ کوثر وہﷺ آگئےرحمت کا بادہ خانہ بہ ساغر وہﷺ آگئے
نغمہ ہے بلبلوں کی زباں پر وہﷺ آگئےبولی کلی گلوں سے چٹک کر وہﷺ آگئے
وقفِ پیامِ عید چمن میں صبا ھے آججو ہیں بہارِ حسنِ گُلِ تَر وہﷺ آگئے
دیتی ہے شاخ، شاخ کو پیغامِ تہنیتکہتا ہے پھول، پھول سے ہنس کر وہﷺ آگئے
بھرتے ہیں رات دن جو فقیروں کی جھولیاںکرتے ہیں جو گدا کو تو نگر وہﷺ آگئے
قسمت پہ اپنی آج ہیں نازاں گناہگارکہتے ہیں جن کو شافعِ محشر وہﷺ آگئے
جانِ حزیں کا چَین، سکونِ شکستہ دِلجو ہیں قرارِ خاطرِ مضطر وہﷺ آگئے
روشن ہے جن کے نام سے اسلام کا چراغجو حق کے نازنین ہیں اختؔر وہﷺ آگئے