Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

جو پناہ سیّد کون و مکاں میں آگیا

۞
1

جو پناہِ سیّدِ کون و مکاں میں آ گیاوہ بلا شک حق تعالیٰ کی اماں میں آ گیا

جِس نے حضرت کو وسیلہ، دوستو! پیدا کیامیں یہ کہتا ہوں کہ وہ دار الاماں میں آ گیا

2

رحمۃ للعالمیں جس روز سے پیدا کیااور ہی اک فیض کا عالم جہاں میں آ گیا

ہوگیا کیا رشکِ جنّت یہ گلستانِ جہاںجیسے اُس گُل کا قدم اِس گلستاں میں آ گیا

3

فیضِ انوارِ قدومِ سیّدِ ابرار سےنور کا عالم زمین و آسماں میں آ گیا

جب تصور بندھ گیا نظروں میں روئے پاک کادیدۂ مشتاق گلزارِ جہاں میں آ گیا

4

یہ نہیں ممکن جَلائے آتشِ دوزخ اُسےکلمۂ دینِ محمدﷺ جِس زماں میں آ گیا

اُس تبسم کا تصور مسکرانے کا خیالصورتِ آبِ بقا اُس نیم جاں میں آ گیا

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں