Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

جو داغِ عشقِ شہ دیں ہیں دل پہ کھائےہوئے

۞
1

جو داغِ عشقِ شہ دیں ہیں دل پہ کھائےہوئےوہ گویا خلد بریں کی سند ہیں پائے ہوئے

تمہارے در کے گداؤں کے واسطے یا شاہبہشت لائے ہیں رضواں دلہن بنائے ہوئے

2

اٹھا کے آنکھ نہ دیکھے وہ حورو غلما کونظر میں جس کی ہیں ماہ عرب سمائے ہوئے

ہے عاشقوں کی نظر تیرے رخ پہ باطن میںبظاہر اپنا کفن میں ہیں منہ چھپائے ہوئے

3

ہے ان کے دفن پہ قربان جان عالم کیجو تیرے ہاتھ سے ہیں قبر میں سلائے ہوئے

ٹھہر ذرا ملک الموت دیکھ لینے دےشہِ مدینہ ہیں بالیں پہ میرے آئے ہوئے

4

اجل ہے سر پہ کھڑی دیر کرنہ اے غافلرہ مدینہ کو طے کر قدم بڑھائے ہوئے

نہ جائیں گے کہیں ہل کر اس آستانے سےکہ ہم ہیں یا شہ طیبہ ترے ہلائے ہوئے

6

کچھ ایک ہم ہی نہیں ہیں درِ نبی کے گداقمر بھی داغ غلامی ہے دلپہ کھائے ہوئے

خدا نے ان کو کیا سر بلند عالم میںترے حضور میں آئے جو سر جھکائے ہوئے

7

فلک پہ عرش پہ جنت میں تیرا اسم شریفخدا نے نام سے اپنے لکھا ملائے ہوئے

گلاب بلکہ سبھی پھول یا رسول اللہترے پسینے کی خوشبو میں ہیں بسائے ہوئے

8

بہشت و خلد ہیں کیا بلکہ کل خزانوں کاخدا کے گھر سے ہیں وہ اختیار پائے ہوئے

عجب ہے کیا جو کھلے ان پہ غیب کے اسرارخدا کے ہیں وہ سکھائے ہوئے پڑھائے ہوئے

9

سنا ہے جب سے کہ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰیتمہاری امت عاصی کے دل سوائے ہوئے

ترا کرم کہ تو فرمائے امتی ہر دمہمارا ظلم کہ ہم ہیں تجھے بھلائے ہوئے

10

زہے نصیب کہ امت کی مغفرت کے لیےوہ ہیں جناب الہٰی میں ہاتھ اٹھائے ہوئے

غلام اُن کے گرفتار کیوں ہوں محشر میںوہ سب کو دامن اقدس میں ہیں چھپائے ہوئے

11

اگر چہ نیک عمل کچھ نہیں ہمارے پاسمگر حضور کا ہیں آسرا لگائے ہوئے

سوا حضور کے کوئی نہیں رفیق اپناعزیز جن کو سمجھتے تھے وہ پرائے ہوئے

12

کچھ اس میں شک نہیں بدہیں گنہگار ہیں ہممگر بدوں کو بھی رکھو شہا نِبھائے ہوئے

حضور حشر میں بگڑی گناہگاروں کیبنے گی کیسے بغیر آپ کے بنائے ہوئے

13

سفید نامۂ اعمال کیوں نہ ہوں ان کےترے کرم کی جو بارش میں ہیں نہائے ہوئے

ندا یہ حشر میں ہوگی کہ دیکھ لیں عشاقنقاب دہ رخ انور سے ہیں اٹھائے ہوئے

14

ہے منکروں کے لیے روز حشر نار جحیمقصور و خلد غلاموں پہ ہیں لٹائے ہوئے

مدد کرو کہ تمہارے غلام کے پیچھےہے دشمنوں کا ہجوم آستیں چرھائے ہوئے

15

جمیلِ قادری نعت نبی سنائیں گےخدا کے سامنے جائیں گے جب بلائے ہوئے

جمیلِ قادری چمکےنہ کیوں کلام تراکہ تو جناب رضا سے ہے فیض پائے ہوئے

16

قبالۂ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں