جن کا لقب ہے صلِّ علیٰ محمدٍﷺان سے ہمیں خدا ملا صلِّ علیٰ محمدٍﷺ
روح الامیں تو تھک گئے اور وہ عرش تک گئےعرشِ بریں پکار اٹھا صلِّ علیٰ محمدٍﷺ
خلدِ بریں ہر جگہ نام شہِ انام ہےخلد ہے ملک آپ کا صلِّ علیٰ محمدٍﷺ
دھوم ہے ان کی چارسو ذکر ہے اُن کا کو بکومظہرِ ذاتِ کبریا صلِّ علیٰ محمدٍﷺ
جو ہو مریضِ لادوا یا کسی غم میں مبتلاصبح و مسا پڑھے سدا صلِّ علیٰ محمدٍﷺ
مشکلیں ان کی حل ہوئیں قسمتیں ان کی کھل گئیںورد جنہوں نے کر لیا صلِّ علیٰ محمدٍﷺ
شدت جانکنی ہو جب نزع کی جب ہو کشمکشوردِ زباں کے ہو یا خدا صلِّ علیٰ محمدٍﷺ
قبر میں جب فرشتے آئیں شکل خدا نما دکھائیںپڑھتا اُٹھوں میں یا خدا صلِّ علیٰ محمدﷺٍ
لاج گنہگار کی آپ کے ہاتھ میں ہے نبیﷺبدہے مگر ہے آپ کا صلِّ علیٰ محمدٍﷺ
حشر میں سالکؔ حزیں تھام کے دامنِ نبی ﷺعرض کرے یہ بر ملا صلِّ علیٰ محمدٍﷺ