جس کو خدا نے واصفِ خیرالوریٰ کیاکیا کچھ عطا کیا جسے سب کچھ عطا کیا
ایمانِ مومنین ہے حُبِّ محمدیﷺکیا کہیے اُس کو جِس نے کہ ترکِ وِلا کیا
ارواحِ مومنین ہے کامل اُسی کا نامجِس نے کہ جان و مال نبیﷺ پر فدا کیا
خلّاقِ دو جہاں نے کلامِ قدیم میںرفعت کے ساتھ ذکرِ رسولِ خداﷺ کیا
اور اس خدائے پاک نے ایمان و الوں کوحکمِ دُرودِ مصطفوی کو عطا کیا
وہ بے نصیب رہ گیا ایوائے بے نصیبجِس نے متاعِ وصلِ نبی ناروا کیا
کیا خوش نصیب ہوں گے جو دن رات ہر گھڑیاخبارِ حالِ مصطفوی کو سنا کیا
جیتے جی اقامتِ جنّت اُسے ملیجس نے وطن مدینۂ حضرت میں جا کیا
آلِ جنابِ مصطفوی پر پڑھو دُروداُن کو خدا نے خیر و شہِ انبیا کیا
بھیجو دُرود زمرۂ اصحاب پر مداماللہ نے ہمارا اُنھیں پیشوا کیا
کافؔی! ہزار شکر کہ ربِّ کریم نےاپنے حبیب کے مجھے در کا گدا کیا