Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

جب تلک باہم ہو، یا رب! جسم و جاں کا ارتباط

۞
1

جب تلک باہم ہو، یا رب! جسم و جاں کا ارتباطنعتِ حضرت میں رہے میری زباں کا ارتباط

صاحبِ لَوْلَاک کو پیدا نہ کرتا گر خداکا ہے کو ہوتا زمین و آسماں کا ارتباط

2

خوش نہیں آتا ہے کوئی شعر اب اُن کے سواہوگیا مدحِ نبیﷺ میں مدح خواں کا ارتبا ط

صدمۂ فرقت میں کب تک دیکھیے باقی رہےنالۂ‎ شب گیر سے آہ و فغاں کا ارتباط

3

چل مدینہ طیّبہ کو چھوڑ کر شہرِ وطناِس مراد آباد سے، کافؔی! کہاں کا ارتباط

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں