Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

تو ہے سرور میں ہوں کم تر تو کہاں اور میں کہاں

۞
1

تو کُجا مَنْ کُجا ( تو کہاں اور میں کہاں)

تو ہے سرور میں ہوں کم تر تو کہاں اور میں کہاںمیں ہوں ادنیٰ تو ہے برتر تو کہاں اور میں کہاںتو حبیب ربِّ کعبہﷺ مالک ہرایں و آںمیں ہوں سائل تیرے در پر تُو کہاں اور میں کہاںتیری خوشبو کل جہاں میں مہکی مہکی ہر فضاتجھ سے ہر کوچہ معطّر تو کہاں اور میں کہاںکیا عجم ہے کیا عرب ہے ہر طرف تیرا کرم ہےنعت تیری سب کے لب پر تُو کہاں اور میں کہاںاِک نگِاہ لطف مجھ پر اے شہ فضل و رضاتو رضائے ربِّ اکبر تو کہاں اور میں کہاںتیرے ذکر پاک سے معمور ہیں ارض و سماذکر تیرا خوب گھر گھر تو کہاں اور میں کہاںوَالضُّحیٰ ہے روئے انور زلف وَالَّلیل سَجیٰہر ادا تیری منور تو کہاں اور میں کہاںتو ہے قرآن مُجسّم اے شفیع المذنبینہر جہاں ہے نعت سرور تو کہاں اور میں کہاںمدح خواں حافؔظ ہے تیرا، ہے تیرا لطف و کرمیہ زباں اور ذکر اطہر تو کہاں اور میں کہاں(۲۵ جمادی الاخریٰ ۱۴۳۹ھ ۱۴ مارچ ۲۰۱۸ء)

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں