سلام
بہ سرکار خیر الانام علیہ وعلیٰ آلٰہ التحیۃ والسلام
تم پر لاکھوں سلامتم پر لاکھوں سلام
سب سے اعلیٰ عزت والےغلبہ و قہر و طاقت والےحرمت والے کرامت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
ظاہر باہر سیادت والےغالب قاہر ریاست والےقوت والے شہادت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
نور علم و حکمت والےنافذ جاری حکومت والےرب کی اعلیٰ خلافت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
آپ کا چاہا رب کا چاہارب کا چاہا آپ کا چاہارب سے ایسی چاہت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
تم ہو شہ اورنگ خلافتتم ہو والی ملک جلالتتم ہو تاج رفعت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
رب کے پیارے راج دلارےہم ہیں تمہارے تم ہو ہمارےاے دامان رحمت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
دھو دیں گنہ کے دھبے کالےابرِ کرم کے برسیں جھالےگیسوؤں والے رحمت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
ڈگمگ ڈگمگ نیا ہالےجیرا کانپے توئی سنبھالےآہ دوہائی رحمت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
بگڑی ناؤ کون سنبھالےہائے بھنور سے کون نکالےہاں ہاں زور و طاقت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
راجا پرجا آپ کے دوارےسب ہیں بیٹھے جھولی پسارےداتا پیارے دولت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
کھیون ہارے کھیون ہارےبیّاں پکڑے مورے پیارےقوت والے ہمت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
اپنے پرائے آپ کے در سےنعمتیں پائیں جھولیاں بھر کےاللہ اللہ سخاوت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
عرش علا پر رب نے بلایااپنا جلوۂ خاص دکھایاخلوت والے جلوت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
تخت تمہارا عرش خدا کاملک خدا ہے ملک تمہارارب کی اعلیٰ خلافت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
دے دیئے تم کو اپنے خزانےرب عزت رب علا نےدونوں جہاں کی نعمت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
ایسی دولت پائی پھر بھیمسکینی ہی تم نے چاہیمسکینوں پر رحمت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
آپ سے دولت پائے دنیاآپ کریں خود فاقہ پہ فاقہایسی بخشش و دولت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
نعمتیں تم اوروں کو کھلاؤخود کھاؤ تو جو کی کھاؤنان جویں پہ قناعت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
دولت دو عالم کو بانٹوپیٹ پر اپنے پتھر باندھواللہ اللہ سخاوت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
غیروں کو اپنوں سے زیادہبانٹی تم نے دولت دنیاماشاء اللہ ہمت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
ہم ہیں جتنے خاطی مخطیآپ ہیں اس زائد معطیعفو و صفح و عنایت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
تم کو دیکھا حق کو دیکھاآپ کی صورت اس کا جلوہاچھی اچھی صورت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
کتنے پردے ہیں چہرے پرچہرہ پھر بھی مانند قمراے نورانی صورت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
صورت اقدس سے حق ظاہرکلمہ پڑھتے دیکھ کے کافراے حقانی صورت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
بو جہل لعیں کلمہ پڑھتادیکھا ہی نہیں اس نے شاہاپردوں والی صورت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
خلاق تمہارا خلق الہٰیفیض تمہارا نامتناہیاے پاکیزہ سیرت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
ایسی مقدس خواب راحتآپ تو سوئیں جاگے قسمتاے ربانی دعوت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
چشم سر نے حق کو دیکھادل نے حق کو حق ہی جانااے حقانی صورت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
مَازَاغَ بَصَرُکَ یَا مَولیٰمَاکَذَبَ قَلْبُکَ حِیْنَ رَاٰیایسی چشم بصیرت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
قول حق ہے قول تمہارااِنْ ھُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحیٰصدق و حق و امانت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
فعل تمہارا فعل خدا ہےاس کا گواہ اَللہُ رَمیٰ ہےحق سے ایسی نسبت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
آپ کا ید ید رب واحدفَوْقَ اَیْدِیْھِمْ ہے شاہداے ربانی بیعت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
دین حق کے ہادی، رہبرتم ہو حق کے نائب اکبرناسخ ادیاں شریعت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
حلت و حرمت آپ کے منہ سےایسے ہی ہے جیسے حق کےحلت والے حرمت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
آپ کا سایہ کیسے ہوتاآپ ہیں نور حق کا سایاظل رحمت طلعت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
آپ کا دم ہے فرش کی نزہتاور قدم ہے عرش کی زینتحسن و جمال و لطافت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
تم ہو نور چشم خلتتم ہو سرور قلب صفوتتم ہو وجد کی فرحت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
اے شاہد حق، شاہد امتکافر پر تم رب کی حجتتم مومن کی نصرت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
سنت رب عزت تم ہوزیب و زین جنت تم ہوامن و امان امت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
خواب میں جلوہ اپنا دکھاؤنوریؔ کو تم نوری بناؤاے چمکیلی رنگت والےتم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلامتم پر لاکھوں سلامتم پر لاکھوں سلام
سامانِ بخشش