Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

تمہیں نے تو کیا ہم کو مسلماں یا رسول اللہ

۞
1

تمہیں نے تو کیا ہم کو مسلماں یا رسول اللہتمہیں تو ہو ہمارا دین و ایماں یا رسول اللہ

نہ بھولے اور نہ بھولو گے قیامت تک غلاموں کونہ کیوں ہوں اہلسنت تم پہ قرباں یا رسول اللہ

2

فقط یہ آرز و ہے نزع میں مرقد محشر میںکہیں ہم سے نہ چھوٹے تیرا داماں یا رسول اللہ

لوار ءلحمد کے نیچے بنے مولیٰ قیامت میںمرا ہر رونگٹا تیرا ثنا خواں یا رسول اللہ

3

ترے حسن و ملاحت پر دو عالم کیوں نہ ہوں قرباںخدائے پاک ہے جب تیرا خواہاں یا رسول اللہ

مکان و لامکاں حورو ملک عرش و فلک کرسیتمہارے ہی لیے یہ سب ہے ساماں یارسول اللہ

4

تری تربت کے آگے عرش کا بھی سر خمیدہ ہےبلند افلاک سے ہے تیرا ایواں یا رسول اللہ

سلاین زمانہ آستاں پر سر رگڑتے ہیںتمہاری خاک در ہے تاج شاہاں یا رسول اللہ

6

میں اک ادنی بھکاری آپ سلطان زمانہ ہیںسلیماں آپ میں مور سلیماں یا رسول اللہ

تمہارے نور سے حق نے کیے کون و مکاں ظاہرتمہیں ذرات عالم میں ہوتا باں یارسول اللہ

7

لیا تھا روز میثاق انبیا سے تعالیٰ نےتمہاری پیروی کا عہدو پیماں یا رسول اللہ

بنایا ہے خدا نے دونوں عالم کا تجھے حاکمسروں پر لیتے ہیں سب تیرا فرماں یا رسول اللہ

8

تو ہے بندہ خدا ئے پاک کا میں تیرا بندہ ہوںتوسط سے ترے ہوں عبدرحمٰن یا رسول اللہ

خدا کے بعد افضل جاننا تم کو دو عالم سےیہی تو ہے ہمارا دین و ایماں یا رسول اللہ

9

ترے فضل و کرم سے دور کیا ہے گر میں بنجاؤںتری چوکھٹ کے دربانوں کا درباں یا رسول اللہ

صدائے صور سن کر آپ کا پڑھتا ہوا کلمہمیں اٹھوں قبر سے شاداںو خنداں یا رسول اللہ

10

غلاموں کی ہر اک مشکل میں تم امداد کرتے ہومری بھی مشکلیں ہوجائیں آساں یا رسول اللہ

جمیل ِ قادری کی دو جہاں میں لاج رکھ لیناطفیل حضرت احمد رضا خاں یا رسول اللہ

11

قبالۂ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں