Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

ترے جد کی ہے بارہویں غوث اعظم

۞
1

ترے جد کی ہے بارہویں غوث اعظمملی ہے تجھے گیا رہویں غوث اعظم

کوئی ان کے رتبہ کو کیا جانتا ہےمحمد کے ہیں جانشیں غوث اعظم

2

تو ہے نور و آئینٔہ مصطفائینہیں تجھ سا کوئی حسیں غوث اعظم

ہوئے اولیا ذی شرف گرچہ لاکھوںمگر سب سے ہیں بہتریں غوث اعظم

3

جہاں اولیا کرتے ہیں جبھ سائیوہ بغداد کی ہے زمیں غوث اعظم

ترے روضۂ پاک کے دیکھنے کوتڑپتا ہے قلب حزیں غوث اعظم

4

مجھےبھی بلا لو خداراکہ میں بھیگھسوں آستاں پر جبیں غوث اعظم

مرے قلب کا حال کیا پوچھتے ہویہ دل ہے مکاں اورمکیں غوث اعظم

6

ہیں گھیرے ہوئے چار جانب سے دشمنحذارا بچا میرا دیں غوث اعظم

چھپا لے مجھے اپنے دامن کے نیچےکہ غم کی گھٹائیں اٹھیں غوث اعظم

7

وہ ہے کونسا ان کے درکا بھکاریمددگارجس کے نہیں غوث اعظم

حسین و حسن کی توآنکھوں کا تاراوہ خاتم ہیں اور تونگیں غوث اعظم

8

حکومت تری نافذ ہے کہ حق نےتجھے دی ہے فتح مبیں غوث اعظم

تجھے سب نے جانا تجھے سب نے ماناتری سب میں دھومیں مچیں غوث اعظم

9

تو وہ ہے ترے پاک تلوے کے آگےکھنچی گردنیں جھک گئیں غوث اعظم

نہ تھے اولیاء مطلقا جس سے واقفتجھے نعمتیں وہ ملیں غوث اعظم

10

تری ذات سے اے شریعت کے حامیطریقت کی رمزیں کھلیں غوث اعظم

شریعت طریقت کے ہر سلسلے میںہیں تیری ہی نہریں بہیں غوث اعظم

11

سلاسل کی سب منزلوں میں ہے پھیلیتری روشنی بالیقیں غوث اعظم

غم و رنج میں نام تیرا لیا جبتو کلیاں دلوں کی کھلیں غوث اعظم

12

کرم گر کرو میرے مدفن میں آؤتو ہو قبرخلد بریں غوث اعظم

الہٰی ترا کلمۂ پاک مجھ کوسکھائیں دمِ واپسیں غوث اعظم

13

بسوئے جمیل ازنگاہ عنایتببیں غوث اعظم ببیں غوث اعظم

قبالۂ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں