Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

بہارِ باغِ ایماں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں

۞
1

معروضہ ببارگاہ امیر المؤمنین عمر ابن خطاب

بہارِ باغِ ایماں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیںچراغِ بزمِ عرفاں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں

2

نمایاں آپ کی ہر ادا سے شانِ فاروقیخدا کی تیغِ  برّاں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں

اَشِدَّآءُ عَلَی الْکُفَّار کے مصداق اعلیٰ ہیںمذلِّ کفر و طغیاں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں

3

رسول اللہ ﷺ نے فاروق کو اللہ سے مانگاعطاءِ رب سبحان حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں

چنا اس پاک نے دیں کے لئے اس پاک ستھرے کوحبیبِ دینِ واراں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں

4

حبیبِ حق ہیں طیّب ان کے ساتھی بھی طاہر ہیںچنیدہ بہرِ پاکاں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں

نہ کیوں وہ ذات چمکے  جس نے دین پاک چمکایاجہاں کے مہرِ تاباں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں

6

عمر کافی نبی کو حَسْبُکَ اللہ سے یہ ثابت ہےہے شاہد جن پہ قرآں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں

وہ عالم دبدبہ کا کانپتے ہیں قیصر و کسریٰہے جن سے دین کی شاں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں

7

خزانے روم و فارس کے لٹاتے ہیں مدینہ میںفیوضِ حق کے باراں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں

مگر اس حال میں دھو دھو کر اک کرتا پہنتے ہیںہے نازاں جن پہ تقویٰ حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں

8

مسلماں رات بھر سو ئیں عمرِ فاروق پہرا دیںرعایا کے نگہبان حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں

پکارا ساریہ کو اک مہینہ کی مسافت سےجسے ہر جا ہو یکساں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں

9

ہیں داماد علی و نازنین حضرت زُھرہہے سالکؔ جن پہ نازاں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں