Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

بہاروں کا مرکز دیارِ مدینہ نہ کیوں جنّتیں اس پہ قربان جائیں

۞
1

بہاروں کا مرکز دیارِ مدینہ نہ کیوں جنّتیں اس پہ قربان جائیںہیں فردوس برکف، گلستاں بداماں تمہاری گلی کی معطّر ہوائیں

ہے طٰہٰ جبیں اور والّلیل گیسو حسیں چشمِ مازَاغ، قوسین اَبروخدا کی قسم مرکزِ حسن ہے تو، جمالِ خدا کی ہیں مظہر ادائیں

2

جو بیمارِ رنج و اَلم ہو چکے ہیں، جونخچیرِ ظلم و ستم ہوچکے ہیںجو مایوسِ لطف و کرم ہو چکے ہیں، درِ مصطفیٰﷺ پر نصیب آزمائیں

دیارِ محمدﷺ بہشتِ نظر ہے، مہک پاش و گل پوش ہر رہگذر ہےمقدّس زمیں ہے مقدس سفر ہے، فرشتے نہ کیوں اپنی آنکھیں بچھائیں

3

وہ چُھپنے لگا عاصیو مہرِ محشر، وہ دیکھو ہوئیں رحمتیں سایہ گستروہ کھولیں محمدﷺ نے زلفیں معنبر، وہ اُٹھیں وہ اٹھیں کرم کی گھٹائیں

کہیں عکسِ عارضِ ضحٰی بن کے چمکا، ہے منظر کہیں زلف کے پیچ و خم کاہر آیت میں جلوہ ہے حُسنِ کرم کا، ہیں ضَو بار قرآں میں تیری ادائیں

4

الہٰی نظر آئیں جلوے کرم کے، میسّر جبیں کو ہوں سجدے حرم کےاِس اختؔر کا اب اخترِ بخت چمکے، عطا ہوں اسے بھی ضیؔا کی ضیائیں

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں