Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

بدل یا فرد جو کامل ہے یا غوث

۞
1

بدل یا فرد جو کامل ہے یا غوثتِرے ہی در سے مستکمل ہے یا غوث

جو تیری یاد سے ذاہل یا غوثوہ ذکر اللہ سے غافل ہے یا غوث

2

اَنَا السَّیَّاف سے جاہل ہے یا غوثجو تیرے فضل پر صائل ہے یا غوث

سخن ہیں اصفیا، تو مغزِ معنیٰبدن ہیں اولیا، تو دل ہے یا غوث

3

اگر وہ جسمِ عرفاں ہیں تو تو آنکھاگر وہ آنکھ ہیں تو تل ہے یا غوث

اُلوہیّت نبوّت کے سوا توتمام افضال کا قابل ہے یا غوث

4

نبی کے قدموں پر ہے جز نبوّتکہ ختم اس راہ میں حائل ہے یا غوث

اُلوہیّت ہی احمد نے نہ پائینبوّت ہی سے تو عاطل ہے یا غوث

6

رہا میدان و شہرستان عرفانتِرا رَمنا تِری محفل ہے یا غوث

یہ چشتی، سہروردی، نقشبندیہر اک تیری طرف مائل ہے یا غوث

7

تِری چڑیاں ہیں تیرا دانہ پانیتِرا میلہ تِری محفل ہے یا غوث

انھیں تو قادری بیعت ہے تجدیدوہ ہاں خاطی جو مستبدل ہے یا غوث

8

قمر پر جیسے خور کا یوں تِرا قرضسب اہلِ نور پر فاضل ہے یا غوث

غلط کردم تو واہب ہے نہ مقرضتِری بخشش تِرا نائل ہے یا غوث

9

کوئی کیا جانے تیرے سر کا رتبہکہ تلوا تاجِ اہلِ دل ہے یا غوث

مشائخ میں کسی کی تجھ پہ تفضیلبحکمِ اولیا، باطل ہے یا غوث

10

جہاں دشوار ہو وہمِ مساواتیہ جرأت کس قدر ہائل ہے یا غوث

تِرے خدّام کے آگے ہے اک باتجو اور اقطاب کو مشکل ہے یا غوث

11

اُسے اِدبار جو مُدْبر ہے تجھ سےوہ ذی اقبال جو مقبل ہے یا غوث

خدا کے در سے ہے مطرود و مخذولجو تیرا تارک و خاذل ہے یا غوث

12

ستم کوری وہابی، رافضی کیکہ ہندو تک تِرا قائل ہے یا غوث

وہ کیا جانے گا فضلِ مرتضیٰ کوجو تیرے فضل کا جاہل یا غوث

13

رضؔا کے سامنے کی تاب کس میںفلک وار اس پہ تیرا ظل ہے یا غوث

حدائقِ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں