باغ دو عالم دم سے تمہارےہے گلزار رسول اللہکون و مکاں ہیں رخ سے تمہارے پر انوار رسول اللہ
تم ہو حشر کے راج دلارے نور ِالہیٰ عرش کے تارےنیاموری لگا دو کنارے کھیون ہار رسول اللہ
مولیٰ تم نے ہمارے غم میں شب بھر روکر کی ہیں آہیںامت پر ہے روز ازل سے کتنا پیار رسول اللہ
بھولی بھیڑیں ہم ہیں تمہاری چار و ں طرف ہیں گرگ شکاریکوئی نہیں ہے بچانے والا ہوغم خوار رسول اللہ
ہائے نہ کی کچھ ہم نے کمائی لہود لعب میں عمر گنوائیاب جو گھڑی پرسش کی آئی تم ہو یا رسول اللہ
چاہو بگاڑو یا کہ سنبھالو چاہو ڈباؤ یا کہ نکالوتم ہو ہمارے مالک و حاکم ہم لاچار رسول اللہ
مولیٰ چشم و قلب میں آجا للہ بخت سیہ چمکا جااجڑ بن ہے ہمارے دل کا کر گلزار رسول اللہ
کرکے شفاعت تم بخشاؤدامن ڈھاک کر عیب چھپاؤحشر میں اپنا کوئی نہیں ہے حامی کار رسول اللہ
راہ کٹھن اور دور ہے منزل سر پر عصیاں پاؤں ہیں گھائلہائے چلیں ہم لے کر کیوں کر یہ انبار رسول اللہ
کھول دو گیسو بر سے رحمت دُھل کر عصیاں پاک ہوامتچمکے سیہ بختوں کی قسمت شب ہے تاررسول اللہ
ڈوبا ہوا سورج پلٹایا چاند کو ٹکڑے کر کے دکھایاحکم سے تیرے کر سکے کوئی کب انکار رسول اللہ
چاہو جسے فردوس میں جادو چاہو جیسے دوزخ میں بھیجوجنت و نار ہیں ملک تمہاری ہو مختار رسول اللہ
خود ہی خدا نے تم کو پڑھایا علم نہ تم سے کوئی چھپایارب نے تمہارے کھولے ہیں تم پر سب اسرار رسول اللہ
آج جمیلِ قادری دل سے ذکر اپنے آقا کا کرلےدور کریں بیشک تیرے سب افکار رسول اللہ
قبالۂ بخشش