Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

نہ کیوں والنجم برلب گل کھلیں گلزارِ مکاں میں

۞
1

نہ کیوں والنجم برلب گل کھلیں گلزارِ مکاں میںکہ ہے واللیؔل جلوہ ریزان کے سنبلستاں میں

کچھ ایسا مست و بےخود ہوں خیال کوئے جاناں میںکہ رکھ چھوڑا ہے گلدستہ ارم کا طاقِ نسیاں میں

2

لگادی آگ بڑھ کر زندگی کے جیب و داماں میںجنوں کو ہوش گر آیا تو آیا کوئے جاناں میں

زمانہ کیا دوعالم بھی سما سکتے ہیں انساں میںکچھ ایسی وسعتیں ہیں اک دلِ مردِ مسلماں میں

3

ہوائے غیرتِ حق خاکِ ہستی بھی اڑا دے گیقدم رکھا خرد نے گر کسی کے باغِ عرفاں میں

وہ کی ہے ضوفشانی جلوۂ رخسارِ جاناں نےپڑی ہے صبح محشر منہ لپیٹے اپنے داماں میں

4

یہ کس نے گدگدایا ہے نسیم خلد کو یاربکہ اب تک رقص کرتی ہے مدینے کے گلستاں میں

بتا اے آرزوئے دل کدھر کا قصد رکھتی ہےکہ طیبہ میری نظروں میں ہے جنت میرے داماں میں

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں