Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

بار بار آپ جو سرکار بلاتے جاتے

۞
1

بار بار آپ جو سرکار بلاتے جاتے

عمر کٹتی اسی دربار میں آتے جاتے

2

جام پر جام جو سرکار پلاتے جاتے

ہوش جاتے تو نہیں ہوش میں آتے جاتے

3

میرے خوابوں کی بھی تقدیر جگاتے جاتے

رات کو مطلع انوار بناتے جاتے

4

آپ کی یاد کی تقریب مناتے جاتے

اپنی پلکوں پہ دئے ہم بھی سجاتے جاتے

6

میری آنکھوں سے سد اشک برتے رہتے

اور وہ گوہر مقصود لٹانے جاتے

7

آپ جس سمت بھی جاتے تو بعنوان کرم

بے نواؤں کا مقدر بھی جگاتے جاتے

8

یاد ِ سرکار نے ہر گام سہارا بخشا

ہم جو گرتے بھی تو سر کار اٹھاتے جاتے

9

ساتھ لے جاتے جو خاؔلد ہمیں زدّار ِ حرم

نعت سرکار ِ مدینہ کی سناتے جاتے

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں