اے شہنشاہ مدینہ الصلوٰۃ والسلامزنیت عرشِ معلّٰے الصلوٰۃ والسلام
رب ہب لی امتی کہتے ہوئے پیدا ہوئےحق نے فرمایا کہ بخشا الصلوٰۃ والسلام
دست بستہ سب فرشتے پڑھتے ہیں ان پر درودکیوں نہ ہو پھر ورد اپنا الصلوٰۃ والسلام
مومنو پڑھتے نہیں کیوں اپنے آقا پر درودہے فرشتوں کا وظیفہ الصلوٰۃ والسلام
بن شک آیا یہ کہہ کر سر کے بل بت گرگئےجھوم کر کہتا تھا کعبہ الصلوٰۃ والسلام
سر جھکا کربا ادب عشق رسول اللہ میںکہہ رہا تھا ہر ستارہ الصلوٰۃ والسلام
غنچے چٹکے پھول مہکے چہچہائیں بلبلیںگل کھلا باغ احد کا الصلوٰۃ والسلام
میں وہ سنی ہوں جمیل قادری مر نے کے بعدمیرا لاشہ بھی کہے گا الصلوٰۃ والسلام
قبالۂ بخشش