Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

ایھاالعشاق شیدائے جناب مصطفیٰ

۞
1

اَیُّھَا الْعُشَّاق شیدائے جنابِ مصطفیٰﷺعینِ ایماں ہے تولّائے جنابِ مصطفی ٰﷺ

روکشِ گُل گشتِ جنّت ہے اگر ہوئے نصیبشعل اوصافِ سراپائے جنابِ مصطفی ٰﷺ

2

لا کہ خورشیدِ قیامت کو تَصدّق کیجیےبر سرِ یک نور سیمائے جنابِ مصطفی ٰﷺ

باعثِ ایجاد طاقِ جنّتِ فردوس ہےطاقِ ابرو قوس زیبائے جنابِ مصطفی ٰﷺ

3

اَبْدَبُ الْاَشْفَار جن کے وصف میں وارد ہُواہیں وہ مژگانِ صف آرائے جنابِ مصطفی ٰﷺ

ہے نصیب العین جن کے کحل مَا زَاغَ الْبَصَرہے وہ زیبا چشمِ رعنائے جنابِ مصطفی ٰﷺ

4

مظہرِ نورِ الٰہی حَبَّذَا صَلِّ عَلٰیبینیِ اَقدس معلّائے جناب ِ مصطفی ٰﷺ

چشمۂ آبِ بَقا تسنیم و کوثر سلسبیلرشحۂ لعلِ شکرخائے جنابِ مصطفیٰ

6

حور و غلماں بن کے اُس کے تماشائی ہوئےجو ہوا محوِ تجلّائے جنابِ مصطفی ٰﷺ

گر جنوں بھی ہو تو عشقِ احمدی کا ہو جنوںہو اگر سودا تو سودائے جنابِ مصطفی ٰﷺ

7

رات دن ہے یہ دعائے کافؔیِ شوریدہ حالکر عطا، یا رب! تولّائے جنابِ مصطفی ٰﷺ

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں