Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

اُن کے روضے پہ بہاروں کی وہ زیبائی ہے

۞
1

اُن کے روضے پہ بہاروں کی وہ زیبائی ہےجیسے فردوس پہ فردوس اُتر آئی ہے

پاؤں چھو جائے تو پتھر کا جگر موم کرےہاتھ لگ جائے تو شرمندہ مسیحائی ہے

2

جانے کیوں عرش کی قندیل بجھی جاتی ہےان کے جلووں میں نظر جب سے نہا آئی ہے

مل گئی ہے سرِ بالیں جو قدم کی آہٹروح جاتی ہوئی شرما کے پلٹ آئی ہے

3

سر پہ سر کیوں نہ جھکیں ان کے قدم پہ ارؔشداک غلامی ہے تو کونین کی آقائی ہے

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں